یمن 31دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن میں حکومتی فورسز نے شمالی گورنری الجوف میں باغیوں کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ حکومتی فورسز نے کارروائی کے دوران ساٹھ باغیوں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔’العربیہ‘ کے نامہ نگاروں کیمطابق ہفتے کی شام یمنی فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے الجوف کے سب سے بڑے ڈاریکٹوریٹ خب الشعف میں الیتمہ کے علاقے کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔ نامہ نگاروں کے مطابق الجوف میں باغیوں اور حکومتی فورسزکے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری رہی ہے جس میں گذشتہ روز شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔یمن کی مسلح فواج کے میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے الیتمہ کا علاقہ ایران نواز حوثی باغیوں سےآزاد کرالیا ہے۔یمنی فوج کے چھٹے آپریشنل زون کے کمانڈر بریگیڈیئر طہ شمان نے بتایا کہ فوج نے الیمتہ کا علاقہ باغیوں سے آزاد کرانے کے بعد المھاشمہ کا تزویراتی علاقہ بھی باغیوں سے چھین لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ المھاشمہ کا علاقہ البقع شہر اور عالمی سپلائی لائن کیدرمیان واقع ہے۔بریگیڈیئر طہ نیبتایا کہ کارروائی کے بعد باغی اجتماعی طور پر فرار ہوگئے جب کہ 59 باغیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یمنی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ تازہ آپریشن کے بعد صبرین اور العقبہ کے علاقوں میں موجود باغیوں کی سپلائی لائن بند کردی گئی ہے۔الجوف گورنری اور دوسرے علاقوں میں جاری لڑائی کے دوران بڑی تعداد میں باغی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ الجوف میں الیتمہ کے علاقے کوباغیوں سے چھڑائے جانے کیبعد دیگرعلاقوں کی طرف پیش قدمی مزید آسان ہوگئی ہے۔